انسپکٹر عدیل ظفر بوسال 0

ایس ایچ او قادر آباد انسپکٹر عدیل ظفر بوسال کی منشیات میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ایس ایچ او تھانہ قادر آباد انسپکٹر عدیل ظفر بوسال کا بڑا کھڑاک،ضلع بھر میں منشیات سپلائی کرنے والے چوکی ٹاہلی اڈا کے تین پولیس ملازم گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دئیے ۔ مقدمہ درج ملازمت سے ڈسمس کرنے کی سفارش ، ضلع منڈی بہاؤالدین کے تھانہ قادر آباد میں تعینات کرائم فائٹر پولیس انسپکٹر ایس ایچ او عدیل ظفر بوسال نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بڑی کارروائی کر دی۔ منشیات فروشوں سے مبینہ ملی بھگت میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کو اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھجوا دیا گیا، ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے اہلکار مقامی چوکی ٹاہلی اڈا پر تعینات تھے اور مبینہ طور پر منشیات فروش گروہ کے ساتھ مل کر ضلع بھر میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتے تھے ، ایس ایچ او کی خفیہ نگرانی میں گرفتار ملزمان منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث پائے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں شواہد سامنے آنے پر ایس ایچ او عدیل ظفر بوسال نے بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اور ڈی پی او سے منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہل کاروں کو نوکری سے برخواست کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر عدیل ظفر بوسال کا ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور منشیات کے خلاف جاری مہم میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ عوامی حلقوں ضلع بھر کے عوام نے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ قادر آباد انسپکٹر عدیل ظفر بوسال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ہے کہ قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں قبضہ گروپوں بدمعاشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں کرنے اور ضلع کو جرائم سے پاک اور امن و امان کا گہوارہ بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر انسپکٹر عدیل ظفر بوسال کو ڈی ایس پی کے عہدے پر شولڈر پروموشن دی جائے ۔واضع رہے کہ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچھ عرصہ قبل ہی شاندار کارکردگی پر انسپکٹر عدیل ظفر بوسال کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی تھی ۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں