(Publish from Houston Texas USA)
(محمد منصور ممتاز لاہور سے)
فارمیسی کے مالک ملک اصغر کا ختم نبوتؐ کے تحفظ کے عزم کا اعلان
اے کے فارمیسی میں درسِ ختمِ نبوتؐ اور کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ لاہور کے ذمہ داران پیر رضوان نفیس صاحب، مولانا عبدالعزیز صاحب اور مولانا عبدالنعیم صاحب نے شرکت کی۔ اس موقع پر مزنگ یونٹ کے ذمہ داران مفتی مختار احمد صاحب، مولانا صہیب مصطفیٰ صاحب، حافظ فرحان فخر صاحب، رضوان طارق صاحب، ندیم خان صاحب سمیت کارکنان اور تاجر حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ذرائع کے مطابق اے کے فارمیسی سے وابستہ ایک قادیانی ڈاکٹر کی خدمات ختم کر دی گئیں، جس کے بعد فارمیسی میں جاری فری میڈیکل کیمپ بھی بند کر دیا گیا۔ شرکاء نے اس فیصلے کو عقیدۂ ختمِ نبوتؐ سے وابستگی کے تناظر میں بیان کیا۔
درسِ ختمِ نبوتؐ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عقیدۂ ختمِ نبوتؐ کی اہمیت، آئینی حیثیت اور اس کے تحفظ پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عقیدۂ ختمِ نبوتؐ مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ فارمیسی میں تاجدار ختم نبوت ، زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر پیر طریقت و رہبر شریعت حضرت میاں رضوان نفیس صاحب نے فارمیسی میں خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
اے کے فارمیسی کے مالک ملک اصغر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ عقیدۂ ختمِ نبوتؐ کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں اور اس حوالے سے کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔
تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے عوام سے اپیل بھی کی گئی کہ وہ اپنی روزمرہ ادویات کی خریداری کے لیے اے کے فارمیسی کا رخ کریں۔ مذہبی حلقوں میں اس واقعے پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں جبکہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے معاملات آگے بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
