0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر پولیس کنسٹیبلان کی محکمانہ پروموشن “امتحان لسٹ اے” کا انعقاد کیا گیا،

(Publish from Houston Texas USA)

(طیّب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر پولیس کنسٹیبلان کی محکمانہ پروموشن “امتحان لسٹ اے” کا انعقاد کیا گیا، کنسٹیبلان پولیس کی محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں لسٹ اے کا امتحان ڈی پی ایس سکول ساہیوال میں منعقد کیا گیا جس کے تمام مراحل کی مانیٹرنگ ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال میاں فاروق انور نے کی، اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اسے مزید شفاف اور مکمل میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں، ڈی پی او ساہیوال کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی پولیس جوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ پروموشن لسٹ اے کا انعقاد 100 فیصد میرٹ پر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں