0

“ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین کا دورہ، تعلیمی معیار اور انتظامی امور کا جائزہ”

(Publish from Houston Texas USA)

( راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور پرنسپل پروفیسر طارق جاوید کے ہمراہ مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج کے انتظامی امور، تعلیمی معیار میں بہتری کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج ضلع میں بہترین تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، جہاں طلباءو طالبات کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کوالیفائید ٹیچرز میسر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں