0

چمن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگئے لواحقین اور سیاسی جماعتوں کا شدید احتجاج کیا گیا پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب احتجاج ختم کر دیا گیا

(Publish from Houston Texas USA)

( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف چمن)

چمن میں گزشتہ رات دو مختلف واقعات میں ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور دوسرا شخص زخمی ہوگئے جبکہ موبائل فون اور نقدی چھیننے کے خبریں بھی ملے ہیں چمن میں آمن و آمان اور گزشتہ رات دلخراش واقعات کے خلاف جمعیت علماء اسلام پشتون ملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چمن ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سامنے دھرنا دیا جہاں پر شہید ہونے والے شخص کا جسد بھی لایا گیا تھا احتجاج کرنے والوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں پہلے ہی سے موجود تین سال سے باڈر بندش سے یومیہ روزگار کرنے والے اب نان شبینہ کے محتاج ہیں اور اب کچھ دن سے چمن میں جاری بدآمنی نے عوام کا جینا حرام قرار دیا ہے مظاہرین کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ عمران چیمہ کی سربراہی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے اس موقع پر ڈی پی او چمن عبداللہ عمران چیمہ نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی کو بھی آمن و آمان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ اب چند دن پہلے یہ ضلع پولیس میں ضم ہوچکا ہے ان شاءاللہ ہم پورے ضلع چمن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں گے ہمیں اپنے عوام کی خدمت اور حفاظت عزیز ہے اور یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے ہمارے دروازے ہر وقت عوام کی خدمت کے لئے کھولے ہیں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مختلف اقدامات پر غور جاری ہے بہت جلد عوام بھی محسوس کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں