(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے چوہدری منیر مسعود مارتھ مورخہ 25 دسمبر بروز جمعرات دن 12 بجے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ کا باقاعدہ شاندار افتتاح کریں گے ۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات اجمل سندھو اور ایف آئی اے کے دیگر اعلی افسران شرکت کریں گے ۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ کا نیا آفس اندرون سیالکوٹ ٹریڈ سنٹر ، اکبر آباد ایمن آباد روڈ سیالکوٹ میں قائم کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ کے قیام سے انسانی اسمگلنگ ، ویزہ فراڈ ، حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کی بیخ کنی ممکن ہو سکے گی ۔ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنوں کو قانون کی گرفت میں لانے میں مدد ملے گی
