0

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل کا سبزی منڈی کا دورہ، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی ہدایت

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل نے پھالیہ سبزی منڈی کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے مختلف شیڈز ؤ سٹالز پر پھلوں اور سبزیوں کی بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے وہاں پر موجود کاشتکاروں ، ٓاڑھتیوں اورخریداروں سے ملاقاتیں کیں اور واضح کیا کہ عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بال جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے ریڑھی فروشوں کے پاس نرخناموں کی موجودگی اور اشیا کے معیار کا بھی جائزہ لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں