(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے تحصیل پھالیہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل اور تحصیل پھالیہ کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے (Key Performance Indicators – KPIs) کے تحت مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب، ریسکیو 1122، صحت، تعلیم، ریونیو، ترقیاتی منصوبوں، شہری سہولیات، زراعت، لائیو سٹاک، میونسپل کمیٹی، ای-گورننس اور سروس ڈیلیوری سمیت تمام 22 انڈیکیٹرز پر پیش کی گئی کارکردگی رپورٹس کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ کارکردگی پر مبنی نظام ،حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مقررہ اہداف کے مطابق بروقت…
