0

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی کا اعلان: کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، 300 سے زائد پولیس اہلکار تعینات

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ،ضلع کے14گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے لئے چار ڈی ایس پی صاحبان اور بارہ انسپکٹروں سمیت تین سو سے زائد پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں تمام پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر انھیں تعینات کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیوروچیف روزنامہ ” سماء” لاہور ضلع منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ کرسمس کی تقاریب میں شامل ہونے والے ہر شخص کی میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھروگیٹ سے چیکنگ کی جائے گی۔چرچوں کی چھتوں پر اور چاروں طرف مسلح اور سادہ لباس میں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے گا ۔ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود کے اندر تمام ہوٹل،ریسٹورنٹ،گیسٹ ہاؤسز اور ایسے مقامات جہاں بیرونی مقامات سے آ کر لوگوں سکونت پذیر ہو سکیں ان کی سخت جانچ پڑتال اور چیکنگ کی جائے ۔سب ڈویژنل پولیس آفیسرز کی زیر نگرانی تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے ،سفید پار چات میں ملبوس پولیس ملازمین موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر گشت کریں گے جبکہ سپیشل برانچ،سول ڈیفنس ایلیٹ فور س کے دستے اور پولیس اہلکار واک تھرو گیٹ،میٹل ڈیکیٹر ز کے ذریعے چرچ اور گرجا گھروں کی سویپنگ کریں گے۔ کرسمس تقاریب کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی اور ویڈیوریکاڈنگ بھی کی جائے گی جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو فورس کے دستے بھی موجود رہیں گے اس سلسلہ میں ضلع بھر کے گرجا گھروں کی مانٹیرنگ کے ساتھ ساتھ ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں