0

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا اعلان: منڈی بہاؤالدین میں مسیحی برادری کے لیے تین سستے کرسمس بازار قائم، 22 تا 24 دسمبر تک فنکشنل

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق مسیحی برادری کی سہولت کے لئے ضلع میں 3 سستے کرسمس بازار قائم کر دئیے گئے ہیں،تین روزہ کرسمس بازار22سے24دسمبر تک فنکشنل رہیں گے،یہ کرسمس بازارتحصیل منڈی بہاؤالدین،تحصیل پھالیہ اور تحصیل ملکوال میں لگائے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا بیوروچیف روزنامہ سماء لاہور ضلع منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے مسیحی بھائیوں بہنوں کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ضلع بھر میں مسیحی برادری کیلئے 3سستے کرسمس بازار قائم کئے گئے گئے ہیں جہاں آٹا،چینی، سبزیاں اور پھل سبزی منڈی کے ہول سیل ریٹ پر بڑا چھوٹا گوشت،برائلر مرغی کا گوشت گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ سرکاری کنٹرول نرخوں پر مسیحی برادری کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ بہتر انداز میں کرسمس کی خوشیاں منا سکیں اور تاجر برادری کی معاونت سے کریانہ آئٹمز کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے،انھوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ کرسمس بازاروں کے کامیاب انعقاد کے لئے سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر جاری کرنے کے لئے علاوہ تشہیر اور خیر سگالی کے جذبات کی تحریروں پر مشتمل بینرز آویزاں کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں