(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ شہر بھر سے غیر قانونی پارکنگ سائٹس کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس میں سٹی ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کو نشاندہی کے بعد کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ سائٹس ٹریفک کی روانی میں بڑی رکاوٹ ہیں اور ان کا خاتمہ از حد ضروری ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ کینال روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے تین مقامات پر سروس روڈ سے جرسی بیرئر لگا دیے گئے ہیں جبکہ کینال ایکسپریس وے پر غیر ضروری U-turns اور برجوں کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ کمشنر نے مزید ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ٹریفک پولیس، ٹیپا اور میونسپل کارپوریشن کو شہر کا مشترکہ وزٹ کرکے رپورٹ فراہم کرنے کی تاکید کی۔ اجلاس میں شہر بھر کے ٹریفک سگنلز کی فعال حالت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ایک دیگر اجلاس میں سمن آباد میں ڈویژنل ماڈل کالج کے قیام کے لیے پیشرفت کا جائزہ لیا اور ڈی ایم سی کے قیام کے لیے سرکاری عمارت کی تکنیکی جانچ کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے زیرتعلیم بچوں کو آڈاپ کرکے ایک سال کی فری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں آٹھ بازاروں کی خوبصورتی کے منصوبے، سڑکوں کی مرمت و بحالی اور شہر بھر میں جاری سٹریٹ لائٹس کے فعال بنانے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی
