(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات، ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیااورضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں سے ان کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہوزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں عوام الناس کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی24گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،ضلع منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ عوام الناس کو صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ دن رات محنت کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ہر ممکن وسائل کو بروئے کارلایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے مہیا کی جانے والی طبی سہولیات سے ہسپتالوں میں آنے والے مریض زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔
