0

بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری روات کا پریڈ گراؤنڈ دورہ، افسران و جوانوں سے خطاب اور مسائل کے فوری حل کی ہدایات

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری روات راولپنڈی حافظ عطاء الرحمن اور بٹالین نمبر 02 میں تعینات تمام افسران اور جوان بغرض ایونٹ صبح 10 بجے پریڈ گراؤنڈ میں پہنچے ۔انھوں نے تمام ریزرو ہائے کے جوانوں سے خطاب کیا انکا ٹرن آؤٹ چیک کرنے کے بعد اور انکو شاباش دی ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ بٹالین کمانڈر حافظ عظاءالرحمن اور ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کی جانب سے تمام افسران اور جوانوں کو بھی یہ پیغام دیا گیا کہ اپنے مسائل کے سلسلہ میں افسران بالا کے نوٹس میں لایا جائے۔ بٹالین کمانڈر نے ہدایت جاری کی کہ روات راولپنڈی میں تعینات تمام افسران اور جوان اپنے فرائض منصبی بڑے اچھے طریقے اور ذمہ داری سے سر انجام دیں-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پی سی روات راولپبڈی میں تعینات تمام جوانوں اور افسروں کے لئے بہترین کھانا اور رہائش کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ڈیوٹی سے غیر حاضری ،فرائض میں غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر بٹالین کمانڈر ایس ایس پی حافظ عطاءالرحمن نے فردا فردا تمام جوانوں اور افسران کے مسائل سنے اور انھیں موقع پر ہی کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اس خوشی کے موقع پر پولیس کے تمام جوانوں اور افسران نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور بٹالین کمانڈر ایس ایس پی حافظ عطاءالرحمن زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں