(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد کی زیر نگرانی واسا فیصل آباد شہر کی اہم شاہرات پر ان کورڈ سائیڈ واکس ڈرینز کو کور کرنے کے لئے ڈبل شفٹ میں متحرک ہے۔ اس ضمن میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے واسا کی ٹیموں کو جڑانوالہ روڈ، بلال روڈ، کچہری روڈ، اقبال اسٹیڈیم، گھنٹہ گھر چوک، کوتوالی روڈ، جی سی یونیورسٹی اور منٹگمری روڈ پر ان کورڈ روڈ سائیڈ ڈرینز کور کرنے کے اہداف تفویض کر دیئے ہیں، جس پر واسا کی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔
دریں اثناء مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے جڑانوالہ روڈ سمیت دیگر شاہرات کا ہنگامی دورہ کیا اور سائیڈ واکس ڈرینز کو کور کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ زون آفیسرز بھی فیلڈ میں متحرک رہیں اور ان کورڈ روڈ سائیڈ ڈرینز پر سلیب رکھوا کر تصویری ثبوت فراہم کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمشنر فیصل آباد کے احکامات کے مطابق یہ ٹاسک بلا تاخیر مکمل کیا جائے گا، جس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں
