0

چک جھمرہ میں ڈویژنل ماڈل کالج کے فوری قیام کا فیصلہ، کمشنر فیصل آباد کی ہدایت

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی شعبہ کی ترقی کے اقدامات کے تحت ڈویژنل انتظامیہ کی تحریک پر جی او آر تھری کینال ایکسپریس وے، تحصیل چک جھمرہ میں ڈویژنل ماڈل کالج (ڈی ایم سی) کے فوری قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے جی او آر تھری میں تیار عمارت میں ڈویژنل ماڈل کالج کے قیام کی تجویز پیش کی جس سے کمشنر فیصل آباد نے اتفاق کرتے ہوئے ڈی ایم سی انتظامیہ کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی۔
اجلاس میں سمن آباد میں بھی ڈویژنل ماڈل کالج کے قیام سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، جس پر کمشنر فیصل آباد نے سکول کے قیام کے لئے مناسب عمارت کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن بھر میں پبلک سکولوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جہاں طلبہ کو کم فیسوں میں معیاری تعلیم اور اعلیٰ تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جو پبلک سکولوں کا نمایاں امتیاز ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر آصف چوہان، پرنسپل ڈی ایم سی مین کیمپس مرزا یاسین اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں