0

ٹریفک قوانین اور موٹروہیکل آرڈیننس پر طلبہ کو آگاہی، منڈی بہاؤالدین میں سیمینار

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاؤالدین راشد بشیر کی زیر نگرانی ایجوکیشن ٹیم اور پیٹرولنگ پولیس کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ جناح پبلک اسکول میں ٹریفک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی اور موٹروہیکل آرڈیننس میں ترامیم بارے طلبہ کو بتایا گیا۔ ٹریفک سیمینار کے مہمان خصوصی جناب محمد وسیم ایس ایس پی پیٹرولنگ پولیس ریجن گوجرانوالہ تھے۔ اس ٹریفک سیمینار میں ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس ڈی ایس پی زبیر بھدر نے بھی شرکت کی۔ اسکول کے وائس پرنسپل, معزز اساتذہ اکرام اور دیگر اسٹاف نے بھی شرکت کی،ٹریفک پولیس کی طرف سے عرفان نواز رانجھا نے طلبہ کو ٹریفک قوانین کے حوالے لیکچر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں