(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی ان ایکشن, کھلی کچہری کے دوران کرپشن کی شکایت پر ہیڈ محرر تھانہ کٹھیالہ شیخاں نوید شہزاد گرفتار، مقدمہ درج ، حوالات میں بند کروا دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی نے کھلی کچہری میں سائل کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی کے الزام میں ہیڈ محرر تھانہ کٹھیالہ شیخاں کو گرفتار کروا کر مقدمہ درج کروا دیا۔ڈی پی او آفس میں سائلین کے مسائل کے حل کے لیے منعقدہ “کھلی کچہری” کے دوران ایک شہری نے پیش ہو کر ہیڈ محرر کٹھیالہ شیخاں کے خلاف کرپشن اور رشوت ستانی کی تحریری و زبانی شکایت درج کروائی۔ ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے شکایت کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے موقع پر ہی انکوائری کا حکم دیا۔ابتدائی تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر ڈی پی او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ہیڈ محرر کو فوری گرفتارکرواکر اس کے خلاف قانونی دفعات کے تحت اسی تھانہ میں مقدمہ درج کروا کر سرکاری حوالات میں بند کروا دیا ۔اس موقع پر ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ضلع منڈی بہاءالدین کی پولیس میں کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عوام کی خدمت اور تحفظ پر مامور اہلکاروں کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونا ناقابلِ برداشت ہے۔ خود احتسابی کا یہ عمل ہر سطح پر جاری رہے گا تاکہ محکمے کی ساکھ اور عوامی اعتماد کو بحال رکھا جا سکے۔ڈی پی او نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران میرٹ پر فیصلے کریں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، بصورتِ دیگر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ریاست علی سب انسپکٹر ترجمان ضلعی پولیس
