0

اسٹیشن چوک میں پبلک لائبریری قائم وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفیکیشن پلان پر عملدرآمد

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

کمشنر فیصل آباد کا لائبریری کا دورہ، شہر کے دیگر مقامات پر بھی اوپن لائبریریز قائم کرنے کا اعلان

فیصل آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفیکیشن پلان کے تحت میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسٹیشن چوک میں پبلک لائبریری قائم کر دی گئی ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے لائبریری کا دورہ کیا اور الماریوں میں موجود کتب کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہر کے دیگر مقامات پر بھی اوپن لائبریریز قائم کی جائیں گی تاکہ عوام کو علم و آگاہی کے مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت اور صاف ستھرے ماحول میں بس اور ٹرین کا سفر کرنے والے مسافر اپنے ویٹنگ ٹائم کے دوران کتب بینی کر سکیں گے۔
کمشنر نے مزید کہا کہ پبلک لائبریری قائم کرنے کا بنیادی مقصد کتاب دوستی کے فروغ، مطالعے کے رجحان میں اضافہ اور شہریوں خصوصاً نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں