0

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی مسیحی برادری کے وفد سے ملاقات کرسمس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(رپورٹ : طیّب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن۔)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ڈی پی او آفس ساہیوال کے میٹنگ ہال میں مسیحی برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرسمس کے موقع پر چرچز، عبادت گاہوں اور دیگر تقریبات کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈی پی او ساہیوال نے وفد کو یقین دلایا کہ کرسمس کے تہوار کے دوران مسیحی برادری کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں چرچز اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات، گشت میں اضافہ اور جدید سکیورٹی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تمام مذہبی تہواروں کو پرامن ماحول میں منانے کے لیے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے انہوں نے مسیحی برادری سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں مسیحی برادری کے وفد نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او ساہیوال اور ساہیوال پولیس کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں