0

تعلیم کامیاب زندگی گزارنے کا واحد راستہ ہے۔ چوہدری محمد طاہر علم کو عام کرنے اور اس افادیت کے لیے ہم مل کر کام کرنا چاہیے۔

(Publish from Houston Texas USA)

(سید سردار خوندئی چمن)
گزشتہ روز ملک کے معروف تعلیمی ادارے اقراء علمی مرکز بوائز اینڈ گرلز انگلش میڈیم ہائی سکول محلہ مارملنگ چمن میں سالانہ رزلٹ سرمنی کے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کا مہمانی خصوصی ممتاز ماہر تعلیم اور اقراء علمی مرکز چمن کے سرپرست اعلی چوہدری محمد طاہر تھے۔ پروقار تقریب میں والدین اساتذہ کرام اور سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔ مہمانی خصوصی پنڈال داخل ہوتے ہی تمام شرکاء نے استاد محترم چوہدری محمد طاہر کے احترام میں کھڑے ہو زبردست تالیوں کی گونج میں پرتپاک استقبال کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قومی ترانہ پیش کیا گیا تقریب سے مہمانی خصوصی ممتاز ماہر تعلیم اقراء علمی مرکز چمن کے سرپرست اعلی چوہدری محمد طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سرزمین پر ایسے علمی ادارہ دیکھ دلی اطمنان محسوس ہوتا ہے اگرچہ اب میں کئ عرصہ سے کراچی میں رہائش پذیر ہوں مگر اس علمی ادارے پر نظر ہے اور اس ادارے نے روز اول سے مجھے سرپرست بنا کر میرے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں اس ادارے کا سربراہ سید سردار محمد خوندئی میرا شاگرد تھے ایسے شاگردوں پر میں فخر کرتا ہوں رب العزت سے دعا ہے کہ یہ ادارے جس مقصد کے لئے بنایا گیا ہے رب العزت انکی ہر میدان میں نصرت فرمائیں انکی اساتذہ کرام اور فیمیل سٹاف اور علماء کرام سمیت اس اداروں میں کام کرنے والے تمام افراد کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور میرا دعا انکے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ واقعی اپنے والدین اساتذہ کرام کی قدر کرنے سے ہی اللہ پاک انسان کو کامیاب زندگی نصیب فرماتے ہیں انہوں نے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم سے کامیاب زندگی بنانے ہی کی وجہ علم کو ہی اصل زندگی قرار دیا گیا ہے ۔ میں عمر کی اس حالت میں اپنے وطن کے بچوں بچیوں کو یہی وصیت اور مشورہ دے سکتا ہوں کہ تعلیم کی طرف آئے اور باادب زندگی گزارنے کے لئے اپنے تمام تر توجہ اس علمی ماحول کی طرف مبذول کرائے تاکہ آپ کل اس مٹی کے باوقار فرد بن سکیں۔ دنیا عالم میں اگر نظر ڈالا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ریاستوں کے درمیان کشمکش صرف جدید سائنسی ترقی کے بنیاد پر ہے اور وہی قومیں آگے بڑھ رہی ہیں جنہوں نے تعلیم کو اپنی ترجیح بنالی ہو تقریب سے اقراء علمی مرکز چمن کے سربراہ سنئیر صحافی سید سردار محمد خوندئی۔ عبدالصمد۔جمعہ خان۔محمد طاہر وکیل احمد اور شیس نے بھی خطاب کیا دریں اثناء اقراء علمی مرکز گرلز سیکشن میں بھی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آخر میں مہمانی خصوصی نے بوائز سیکشن میں پوزیشن اولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے تقریب میں چوہدری محمد طاہر صاحب کی بھابھی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں