(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیوررو چیف منڈی بہاؤالدین)
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید اور ڈی جی کمانڈیٹیز لیفٹیننٹ فلائٹ عمران قریشی کے صارف دوست ویژن کے تحت صارف کونسلیں‘ اتھارٹیز اور ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز اپنا بھرپور کرداراداکریں ورنہ افسران خصوصی محاسبے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرلیں‘صارفین کو عزت و احترام دیا جائے‘ دکاندار اور فیکٹری مالکان مصنوعات بناتے اور فروخت کرتے وقت مجوزہ اصولوں کاصارف قانون کے مطابق خاص خیال رکھیں صارفین کو سستی اور معیاری مصنوعات اور خدمات فراہم کی جائیں ورنہ کڑا احتساب ہوگا۔ ان خیالات کا انھوں نے صارفین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل چوہدری محمد فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے حالیہ دنوں صارف قوانین میں ترمیم کرکے صارف قانون کو مزید بہتربنا دیاہے۔ ڈیجیٹل کمپلینٹ سسٹم اورایپ کا اجراء کیا جارہاہے۔ کنزیومرسسٹم کو پنجاب کے ہر ضلع میں نافذ کردیاگیاہے پہلے یہ نظام صرف 17 اضلاع میں کام کررہاتھااب آن لائن درخواست ہوسکے گی اور صارفین کو گھر بیٹھے ایکشن کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
ممبران کونسل کے اجلاس میں سی ای او سوزوکی شہزاد کھوکھر‘ اسرائیل ایڈووکیٹ‘ محمد اقبال مغل‘ میاں ادریس‘نائلہ بٹ‘ ثمینہ عرفان‘ ثریا منظور ودیگران نے شرکت کی اور اپنی اپنی گزارشات پیش کیں۔چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ اگر آپ کادست شفقت اسی طرح ہمارے اوپر رہا تو انشاء اللہ ہم اپنے اہداف ضرور حاصل کریں گے۔
