(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیوررو چیف منڈی بہاؤالدین)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل)/سیکرٹری ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاؤالدین میڈم شہلا مبین نے اپنی ٹیم سینئر اسسٹنٹ کامران نقوی کے ہمراہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025 ءکی آگاہی مہم اور صارفین کے مسائل کے حل کے لیے منڈی بہاؤالدین شہر کی مارکیٹس اور بازاروں کا دورہ کیا ۔ انھوں نے دکانداران اور عوام الناس میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر مختلف دکانداران اور تاجروں کی طرف سے کی گئی صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی پر 19ہزار روپے جرمانے اور وارننگز بھی جاری کی گئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) شہلا مبین کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل منڈی بہاوالدین ہر بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور وارننگز جاری کی جا رہی ہیں۔ انہوںنے وا ضح کیا کہ تاجر اور دکاندار حضرات محتاط ہو جائیں، پرائس لسٹ آویزاں کریں، اشیاءسیل کرنے کی رسید جاری کریںاور اشیاءکی ترکیب و ترتیب واضح ہو اور تاریخ تیاری اور تاریخ اختتام کے بغیر کوئی بھی چیز فروخت نہ کریں ورنہ ان کے خلاف پنجاب کنزیومر پروٹیکشن 2025 ءکے تحت کارروائی ہوگی۔
