0

امن وامان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی

(Publish from Houston Texas USA)

(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف چمن)

چمن ایک حساس سرحدی علاقہ ہے اس کی امن برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔ کیپٹن ر عبدالخالق خان اچکزئی
چمن۔ضلع چمن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا ایک اہم اجلاس کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی مشترکہ زیرِ صدارت منعقد ہوا
اجلاس میں ہیڈکوارٹر چمن اسکاؤٹس، کمانڈنگ افیسر 40 فرنٹیئر فورس (FF) چمن، ایس پی چمن، کمانڈنگ افیسر آئی ایس آئی چمن، آئی ڈبلیو چمن، کمانڈنگ افیسر سی ٹی چمن، کمانڈنگ افیسر ایم آئی 304 چمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) چمن، اسسٹنٹ کمشنر (AC) چمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی چمن، ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی چمن، سرکل آفیسر اسپیشل برانچ چمن، ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر چمن کے علاوہ لینڈ ڈیپارٹمنٹس کے تمام ضلعی سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی
اجلاس میں ضلع چمن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سرحدی سیکیورٹی، انسدادِ جرائم، خفیہ معلومات کے تبادلے، عوامی تحفظ کے اقدامات، انتظامی امور میں باہمی رابطہ کاری اور ضلعی سطح پر درپیش سیکیورٹی و انتظامی چیلنجز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا
اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ چمن جیسے حساس اور سرحدی ضلع میں تمام سول و عسکری اداروں کے مابین مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن کے قیام اور ریاستی رِٹ کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے پلیٹ فارم کے تحت ہونے والے فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں