0

منڈی بہاؤالدین: کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب، ضلعی انتظامیہ کی سیکورٹی اور سہولتوں کی یقین دہانی

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب/ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین )

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس کی زیر صدارت کرسمس کی آمد کے سلسلے میں مسیحی برادری اورڈی سی آفس کے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ سمیت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں اورڈی سی آفس ملازمین نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس کا کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاءالدین ایک پرامن شہر ہے جہاں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار مل جل کر جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ مسیحی برادی نے ہمیشہ محب وطن اور پرامن شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت مسیحی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے ، ضلعی انتظامیہ ہر سال کی طرح اس بار بھی مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور انہیں کرسمس آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں چرچوں پر لائٹنگ سمیت سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ پارکس،کرسچین آبادیوں اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو چند گزارشات بھی پیش کی گئیں جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جائز مطالبات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں