(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب/ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین )
منڈی بہاؤالدین میں 15 تا 18 دسمبر تک جاری رہنے والی چار روزہ انسداد پولیومہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے ۔مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد نے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مہوش ، سٹاف انچارج فیاض احمد اور پی ایس او ٹو سی ای او فیصل نزیر نے محکمہ صحت کے دیگر افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور دیگر فیلڈ میں جا کر عملے کی کارکردگی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انھوں نے گھر گھر جا کر پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور والدین کو پولیو کے قطروں کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ سی ای او ہیلتھ کے ڈور ٹو ڈور وزٹ کا مقصد فیلڈ ورکرز کی حاضری، بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کے معیار اور مہم کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد کا کہنا تھا کہ جب تک ایک بھی بچہ پولیو وائرس سے محفوظ نہیں ہو جاتا یہ مہم جاری رہے گی اور ضلع کو سو فیصد پولیو سے پاک کیا جائے گا۔انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔
