(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب/ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین )
مولانا علامہ پیر سید افتخار حیدر شاہ آستانہ عالیہ گوڑھا ہاشم شاہ وصال فرما گئے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت آبائی قبرستان گوڑھا ہاشم شاہ سپرد خاک ۔ تفصیلات کے مطابق سید محمد اقبال شاہ ،سید امتیاز حیدر شاہ اور سجادہ نشین پیر عبدالماجد شاہ کے بھائی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر مولانا علامہ سید افتخار حیدر شاہ صاحب آستانہ عالیہ گوڑھا ہاشم شاہ کاقضاۓ الٰہی سے وصال ہو گیا ہے جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں گوڑھا ہاشم شاہ ان کے آستانے پر ادا کی گئی ،جس میں ہزاروں کی تعداد میں مریدین ،معززین علاقہ سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات نے شرکت فرمائی اورانھیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان گوڑھا ہاشم شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ پڑھنے کے بعد مرحوم کی مغفرت بخشش اور بلندی درجات کی دعائیں کی گئیں ۔مرحوم کے قل کا ختم آج 18 دسمبر بروز جمعرات دن 1 بجے گوڑھا ہاشم شاہ آستانے پر پڑھا جائے گا اس موقع پر قرآن خوانی فاتحہ خوانی نعت خوانی اور تقاریر ہوں گی ۔دریں اثنا بیورو چیف روزنامہ سماءلاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب نے پیر سید افتخار حیدر شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ہے ۔
