(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب/ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین )
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا ماھانہ اجلاس ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہوا، اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر چوہدری خالق داد نسوآنہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار، پی ایس او ٹو سی ای او فیصل نزیر اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی،اجلاس میں جیل ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، لیبارٹری کی بہتری اور قیدیوں کی سکریننگ سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی سمیت جیل کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران کی فلاح و بہبود اور معیاری علاج کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد جیل ہسپتال میں قیدیوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے۔
