0

پیرا فورس منڈی بہاؤالدین کی تاریخی کامیابی، پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب / بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

تابش محمود بٹ کی سربراہی میں پیرا فورس منڈی بہاؤالدین کی شاندار کارکردگی،مثالی پرفارمنس کی بدولت پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر منڈی بہاؤالدین تابش محمود بٹ کو پیرا فورس ہیڈ کوارٹرز پنجاب کی جانب سے خصوصی تعریفی لیٹر جاری کر دیا گیا۔پیرا فورس ہیڈکوارٹرز پنجاب لاہور کی جانب سے جاری کردہ شاباشی لیٹر کے مطابق پیرا فورس منڈی بہاؤالدین نے اپنی مثالی کارکردگی کے باعث پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ریونیو معاملات، جرمانوں کے مؤثر نفاذ اور اکاؤنٹس کے شفاف و منظم انتظامات میں پیرا فورس منڈی بہاؤالدین نے غیر معمولی نتائج حاصل کرتے ہوئے دیگر اضلاع کے لیے مثال قائم کر دی ہے۔ہیڈکوارٹرز کے تعریفی لیٹر میں کہا گیا ہے کہ پیرا فورس منڈی بہاؤالدین کی بروقت کارروائیاں، پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور نظم و ضبط نے ضلع میں انتظامی نظام کی شفافیت اور فعالیت کو نمایاں طور پر بہتر بنایا، جس سے عوامی مفاد کے تحفظ اور سرکاری امور کی بہتری میں کلیدی کردار ادا ہوا۔ اس شاندار کارکردگی پر حکام کی جانب سے پیرا فورس منڈی بہاؤالدین بالخصوص سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تابش محمود بٹ کو خصوصی شاباش دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کمانڈر پیرا فورس منڈی بہاؤالدین تابش محمود بٹ کا بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری ضلعی ٹیم کی انتھک محنت، دیانت داری اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس منڈی بہاؤالدین نے جس عزم، پیشہ ورانہ انداز اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے وہ پورے پنجاب کے لیے ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے۔تابش محمود بٹ نے مزید کہا کہ آئندہ بھی عوامی خدمت، ریونیو کے مؤثر نفاذ، سرکاری وسائل کے شفاف استعمال اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے بھرپور محنت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے عوام اور متعلقہ اداروں سے باہمی تعاون برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسی تعاون کے ذریعے ضلع میں عوامی اعتماد، شفافیت اور حکومتی نظام کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیرا فورس کی یہ نمایاں کامیابی نہ صرف ضلع بلکہ پورے پنجاب میں تعمیری اقدامات، نظم و ضبط اور مؤثر انتظامی کارکردگی کی ایک روشن مثال ہے، جس سے عوام میں سرکاری اداروں پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں