0

چیف سیکریٹری پنجاب چوہدری زاہد اختر زمان کا منڈی بہاؤالدین دورہ، نئی فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب / بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

چیف سیکریٹری پنجاب چوہدری زاہد اختر زمان نے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور شہر کے وسط میں نئی تعمیر ہونے والی فوڈ اسٹریٹ کا شاندار افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم ، ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رضوان بشیر آغا، اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ، حماد اصغر شیراز ، راجہ حمزہ ایوب ، چیف انجینئر میونسپل کمیٹی میاں محمد فیصل سمیت متعلقہ سرکاری افسران نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان نے صدر بازار , جنرل بس اسٹینڈ کا وزٹ کیا اور شہر کی خوبصورتی کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ۔ چیف آفیسر رضوان بشیر آغا نے شہر میں بیوٹیفکیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی جس پر چیف سیکریٹری نے کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ چوہدری زاہد اختر زمان نے منڈی بہاؤالدین شہر سے باہر شفٹ کی جانے والی سبزی منڈی اور غلہ منڈی کا بھی دورہ کیا ۔ جہاں ڈپٹی کمشنر نے انھیں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی ۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انھوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں