(Publish from Houston Texas USA)
(محمد منصور ممتاز سے لاہور)
لیفٹیننٹ کرنل (ر) شکیل احمد بٹ، رفیق بٹ و دیگر مرکزی قائدین کی شرکت، حافظ سلیم بٹ کو شاندار انتظامات پر خراجِ تحسین
بٹ برادری کے اندر باہمی محبت، اتحاد اور اجتماعی فلاح کے فروغ کے لیے ایک اہم مشاورتی و کارکنان اجلاس گجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ یہ اجتماع بٹ برادری فاؤنڈیشن (بی بی ایف) کے مرکزی چیئرمین خواجہ محمد وسیم اور بانی و مرکزی صدر فریاد بٹ کشمیری کی ہدایات پر، گجرانوالہ کے سینئر ممبر حافظ سلیم بٹ کی دعوت پر منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں بی بی ایف کی مرکزی قیادت، ضلعی عہدیداران اور برادری کے مختلف حلقوں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بی بی ایف کے سرپرستِ اعلیٰ لیفٹیننٹ کرنل (ر) شکیل احمد بٹ کی رہنمائی میں مرکزی سینئر نائب صدر رفیق بٹ، سلمان بٹ اور ساجد بٹ بھی موجود تھے۔
فیصل آباد سے ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان ظفر بٹ ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر مون بٹ، ضلعی فنانس سیکرٹری جاوید اقبال بٹ، مرکزی فنانس سیکرٹری سلیم بٹ جبکہ مرکزی شعبہ اطلاعات و نشریات اور چنار میرج بیورو کے انچارج عباس علی بٹ (راٹھور) نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کی رونق میں لالہ موسیٰ سے انجمن فلاح کشمیریاں کے معززین رضوان اللہ (پپو بٹ)، حنیف بٹ اور شہباز بٹ نے سجاد بٹ کی قیادت میں شرکت کر کے چار چاند لگا دیے۔ گجرانوالہ سے حاجی ارشد بٹ، زمان بٹ (کوارڈینیٹر)، حافظ نوید بٹ، عبدالحفیظ ڈار، عظیم بٹ، خواجہ عمران اور جواد ڈار پہلوان سمیت حافظ سلیم بٹ کی ٹیم نے شاندار میزبانی کرتے ہوئے بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
شرکاء نے اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی۔ بحث کا محور حافظ سلیم بٹ کی قیادت میں جاری فلاحی منصوبے رہے، جن میں بٹ برادری فاؤنڈیشن فری اسکول و کمپیوٹر کالج اور فری کشمیری لنگر سرفہرست تھے۔ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ حافظ سلیم بٹ گزشتہ تقریباً ایک سال سے فری اسکول و کالج کی ذمہ داریاں تنہا نبھا رہے ہیں، جبکہ فری کشمیری لنگر کا آغاز حال ہی میں کیا گیا ہے۔
برادری میں اتفاق، برداشت اور باہمی رواداری جیسے اہم موضوعات پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اختتام پر حافظ سلیم بٹ نے واضح اعلان کیا کہ وہ برادری میں اتحاد و اتفاق کے مشن سے مکمل وابستگی رکھتے ہوئے، خواجہ محمد وسیم کو مرکزی چیئرمین اور فریاد بٹ کشمیری کو بانی و مرکزی صدر تسلیم کرتے ہوئے، برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے شانہ بشانہ چلتے رہیں گے۔
اس موقع پر ضلعی فنانس سیکرٹری جاوید اقبال بٹ نے دعائے خیر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پوری برادری ذاتی ترجیحات اور تشہیر سے بالاتر ہو کر متحد ہوگی اور اپنے مسائل خود حل کرتے ہوئے پاکستان میں ایک مثالی برادری کے طور پر ابھرے گی۔
شرکاء نے حافظ سلیم بٹ کے زیرِ انتظام جاری منصوبوں سمیت برادری کے دیگر فلاحی کاموں میں عملی دلچسپی اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس کے اختتام پر ان سینئر رہنماؤں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جو عزم کے باوجود علالت کے باعث شرکت نہ کر سکے، جن میں ایڈووکیٹ عادل نائیک (سیالکوٹ) اور اشفاق بٹ (لاہور) شامل تھے۔
تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بٹ برادری کے تمام گروپوں کو یکجا کرنے اور برادری کی ترقی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اجتماع کا اختتام اس یقین کے ساتھ ہوا کہ “ہم سب ایک ہیں” اور ان شاء اللہ بٹ برادری اپنے تمام اجتماعی مقاصد میں کامیابی حاصل کرے گی۔
