(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین راجہ حیدر عباس نے کہا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ منڈی بہاؤالدین ابھی تک نئی جگہ پر شفٹ نہیں ہوا نئے جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے نزدیک زیر تعمیر ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راجہ حیدر عباس کا کہنا تھا کہ منڈی بہاؤالدین شہر سے جنرل بس اسٹینڈ شفٹ ہونے کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے نزدیک نئے لاری اڈے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جب تک نیا لاری مکمل طور پر تعمیر نہیں ہو جاتا اس وقت تک پرانا لاری اڈہ شہر میں ہی موجود رہے گا -راجہ حیدر عباس کا مزید کہنا تھا کہ نئے لاری اڈہ کی تعمیر انشااللہ ماہ جنوری میں مکمل ہو جائے گی جوں ہی لاری اڈے کی تعمیر مکمل ہو گی اسی وقت منڈی بہاؤالدین شہر سے جنرل بس اسٹینڈ کو نئی جگہ پرشفٹ کر دیا جائے گا اور شہر والا لاری اڈہ مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا
