(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ریجنل پولیس آفیسر/ ڈی آئی جی گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نے منڈی بہاؤالدین کادورہ کیا۔ زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن منڈی بہاؤالدین آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنرز پیش کیا اور سلامی دی ۔ انھوں نے ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی کے ہمراہ یادگارِشہداء پرپھول چڑھائے اوران کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر کا کہنا تھا کہ ضلع منڈٰ بہاؤالدین سے 13 شہداء اور28 غازی ہیں جنہوں نے ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ افراد سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ شہداء محکمہ پولیس کے ہیرو اور سرمایہ افتخار ہیں انھیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائےوہ کم ہے ۔ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید جو لاہورمیں شہیدہوئے تھے ان کاتعلق بھی ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے یہ قربانیاں ہی انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں اوریہ دوسروں کیلئے عظیم مثال ہیں۔ آر پی او نے وہاں پولیس شہداء کے بچوں پر دست شفقت رکھا ان سے پیار کیا اوران کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی۔ چیمبر آف کامرس ، مرکزی انجمن تاجران ، کرسچئین کمیونٹی کے نمائندہ افراد اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ منڈی بہاؤالدین کے جنرل سیکریٹری حافظ محمد نعیم کی قیادت میں علماء کے وفد نے بھی آر پی او سے ملاقات کی ۔ ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر نے وفود کے مسائل بھی سنے اور انھیں جلد حل کرنے کا یقین دلایا
