(Publish from Houston Texas USA)
( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف کوئٹہ)
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آج جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا اور مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے لیے جاری جیوفزیکل آلات کے عملی استعمال سے متعلق تربیتی ورکشاپ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
گورنر بلوچستان کے ہمراہ سینئر صحافی سہیل احمد وڑائچ بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ بلوچستان کی علمی خدمات، تحقیقی پیش رفت اور اساتذہ و طلبہ کی محنت کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سائنسی تعلیم اور معدنی وسائل کی ترقی کے لیے یونیورسٹی اور سرکاری اداروں کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے گورنر بلوچستان کا خصوصی انٹرویو کیا،
جو صوبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے پر مبنی تھا۔
اس انٹرویو میں اعلیٰ تعلیم کو درپیش اہم مسائل، چیلنجز اور اصلاحات پر روشنی ڈالی گئی۔
گورنر بلوچستان نے تعلیمی معیار، ادارہ جاتی شفافیت، اور طلبہ کی فلاح و بہبود سے متعلق اپنا ویژن پیش کیا۔
رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اورڈینز ۔ڈائریکٹرز۔سینئر انتظامی افسران نے گورنر کا استقبال کیا ۔
تقریب میں ڈی جی مائنز اینڈ منرلز عبداللہ جان شاہوانی، ڈینز، ڈائریکٹرز، اساتذہ اور سینئر انتظامی افسران نے شرکت کی، اور جامعہ کی GIL لیبارٹری، ترقی، منصوبوں اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ورکشاپ کے دوران شعبۂ جیوفزکس کے چیئرمین ڈاکٹر محیب اللہ نے تربیت کے مقاصد، تکنیکی پہلوؤں اور اس کے عملی فوائد کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔
تقریب میں ڈی جی مائنز اینڈ منرلز عبداللہ جان شاہوانی، ڈینز، ڈائریکٹرز، اساتذہ اور سینئر انتظامی افسران نے شرکت کی، جبکہ رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اورڈینز ۔ڈائریکٹرز۔سینئر انتظامی افسران نے گورنر کا استقبال کیا اور جامعہ کی GIL لیبارٹری، ترقی، منصوبوں اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان اور سینئر صحافی کو شیلڈز پیش کی گئیں اور شرکاء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
دورے کے دوران گورنر نے جامعہ کے مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبہ GIL لیبارٹری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملی تربیت اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جامعہ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔
