0

منڈی بہاؤالدین میں سیکیورٹی موک ایکسرسائزز کا انعقاد، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب/ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

منڈی بہاؤالدین میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی کی سربراہی میں ضلع منڈی بہاؤالدین میں کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے، سیکیورٹی صورتحال کی بہتری اور طلبہ و شہریوں میں اس سلسلہ میں آگاہی پیدا کرنے کرنے کیلئے ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی موک ایکسرسائزز کی مشقیں کی گئیں۔ پی آر او ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر ریاست علی نے بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مشقیں بیکن ہاؤس سکول، صوفی سٹی، ایجوکیٹر سکول ،سٹرکٹ جناح پبلک سکول، یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاءالدین میں کی گئیں۔ ان مشقوں میں پولیس کے مختلف یونٹس اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی جن میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ شامل تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی نے بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موک ایکسرسائزز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اداروں کے درمیان بہترین رابطہ، فوری ردِعمل اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ایسی مشقوں کا انعقاد پولیس اور دیگر اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتا ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیکیورٹی اقدامات میں پولیس سے مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع کو محفوظ اور پرامن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں