0

پاکستانی قانونی اسکالر آسیہ اسماعیل کے نیپال کی ممتاز لاء یونیورسٹیوں میں کلیدی لیکچرز

(Publish from Houston Texas USA)

(محمد منصور ممتاز سے لاہور)

“عدالتی جائزہ اور جمہوریت” پر آسیہ اسماعیل کا نیپالی عدلیہ و قانونی ماہرین سے اہم خطاب

پاکستان کی معروف قانونی اسکالر اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور آسیہ اسماعیل نے نیپال کے تعلیمی و تحقیقی دورے کے دوران ٹری بھون یونیورسٹی سمیت متعدد اہم قانون کی جامعات میں سلسلہ وار لیکچرز پیش کیے۔ ان کے دورے کو نیپال کی قانونی برادری اور تعلیمی ماہرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

اپنے دورے کے دوران آسیہ اسماعیل نے “عدالتی جائزہ اور جمہوریت” کے عنوان سے مرکزی لیکچر دیا، جس میں نمایاں قانونی ماہرین، سینئر فیکلٹی ممبران اور عدلیہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ان کے خطاب میں جنوبی ایشیائی خطے میں جمہوری استحکام، آئینی حکمرانی اور عدالتی نگرانی کے بڑھتے ہوئے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

نیپالی یونیورسٹی حکام کے مطابق، ان کا یہ دورہ بین الجامعاتی تعلقات کے فروغ اور علاقائی سطح پر تحقیقاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم ثابت ہوا۔ قانونی ماہرین نے ان کے لیکچرز کو علمی تبادلے کی نئی راہیں کھولنے کے مترادف قرار دیا۔

آسیہ اسماعیل نے نیپال میں شاندار استقبال اور تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور نیپال کی قانونی برادریوں کو مستقبل میں بھی مشترکہ تحقیقی و علمی روابط کو فروغ دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں