(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنرڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی برائے انسداد پولیو کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں میں منعقد ہوا۔اجلاس میں15دسمبر 2025سے شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار، سٹاف آفیسر ٹو سی ای او فیصل نزیر ، ڈی ڈی ایچ اوز، ، فوکل پرسنز برائے ای پی آئی رانا جاوید، محمد ہارون شہزاد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد اور ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ15دسمبر سے 18 دسمبر 2025 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور اس ضمن میں مائیکرو اور میکروپلان تیار کرکے ضلعی اور تحصیل سطح پر متعلقہ سٹاف کو تربیت فراہم کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے 3 لاکھ 24 ہزار 622 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے بریفنگ سننے کے بعد کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے۔قوم کے نونہالوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ہر پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لے کر پانچ سال عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کے قطرے ضرور پلائے جائیں
