0

ڈی پی او منڈی بہاءالدین سید عبدالرحیم شیرازی کی اردل روم میں محکمانہ احتساب، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو سخت سزائیں

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈی پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں محکمانہ کارکردگی اور ڈسپلن سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈیوٹی میں غفلت، کوتاہی ، لاپرواہی ، اختیارات سے تجاوز،شہریوں سے بدتمیزی اور قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ احتساب کیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے ایسے اہلکاروں کو سخت محکمانہ سزائیں دیں اور کہا کہ ڈسپلن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ پولیس میں شفاف احتساب کا عمل جاری رہے گا تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں