(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین حق نواز نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی سے ملاقات کی اور انھیں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین پوسٹنگ پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ جیل کے افسران آپس میں بھائی بھائی ہیں دونوں محکمے اپنے اپنے افسران اور اہل کاران کی ترقی خوشحالی اور فلاح و بہبود کےلئے بھر پور اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں ۔
