(Publish from Houston Texas USA)
(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )
اس جدید دور میں اساتذہ اور آفیسران پر پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ حنیف بنگلزئی
چمن
ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن میں ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز کے لیے منعقدہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔
تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد حنیف بنگلزئی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام تعلیمی اداروں کے انتظامی اور تدریسی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے سربراہان ادارہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور دیا اور کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مہمانوں نے تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ تربیت حاصل کرنے والے ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز اپنے اداروں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ تربیتی پروگرام کے اختتام پر ڈی سی چمن اور ڈی ای او نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں مزید برآں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے ڈی ای او عبدا لقدوس اچکزئی کے ہمراہ کیڈٹ اور بی آر سی کالجز میں داخلہ کیلئے تیاری کے حوالے سے تربیتی کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور طلباء کی اپنی پڑھائی اور تربیت پر سنجیدگی سے مشغول رہنے اور اساتذہ کی محنت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کی ذہنی فکری راہنمائی کریں انہوں نے ساتھ ہی فنی تربیت گاہ کا بھی دورہ کیا طلباء نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے مہمانوں سے خوب داد حاصل کیا
