(Publish from Houston Texas USA)
(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف کوئٹہ)
کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
نشست میں طلبا نے مختلف موضوعات پر سوالات کئے جن کے کور کمانڈر نے جامع اور مدلل جوابات دیئےگئے، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو ترغیب دی کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کریں اور تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد سمجھیں، ساتھ ہی محنت، نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
نشست میں کور کمانڈر نے یہ بھی واضح کیا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہیں قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔
طلبا نے اس ملاقات کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی نشستیں اعتماد، ہم آہنگی اور اداروں کے ساتھ مضبوط رابطے کا ذریعہ بنتی ہے
کور کمانڈر کی گفتگو نے نوجوانوں میں حوصلہ افزائی اور مستقبل کے لیے مثبت سوچ کو مزید مضبوط کیا، جبکہ اس نشست نے اس بات کی بھی عکاسی کی کہ بلوچستان میں نوجوان نسل کے ساتھ مسلسل رابطے اور صوبے کی ترقی کے لیے پاک فوج کا عزم برقرار ہے۔
طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ طلبا و طالبات نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانیوالے منفی پراپیگنڈہ کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے، پاک فوج ہماری آن، فخر اور شان ہے۔.
