(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر کرن ارشد نے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاؤ الدین میں4روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر3لاکھ 24 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے،اس سلسلہ میں 2ہزار922ورکرز پر مشتمل محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر 5سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیوروچیف روزنامہ “سماء”لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،سی ای او ڈاکٹر کرن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی 15 دسمبر تا 18 دسمبر 2025 تک جاری رہنے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے 3 لاکھ 24 ہزار 622 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی، پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے 2922 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں،45 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، گھر گھر جانے والی1225 ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں،ڈاکٹر کرن ارشد کا کہنا تھا کہ عملی اقدامات سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ آنے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے،ڈاکٹر کرن ارشد نے والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے حفا ظتی قطرے ضرور پلوائیں ۔
