(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
منڈی بہاؤالدین کے سپوت عزت رسول انچارج اینٹی سموگ اسکواڈ گجرات تعینات، چارج سنبھالتے ہی فضائی آلودگی اورسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف دھواں دھار کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر احمد نے دیانتدار بہادر اور شریف النفس پولیس آفیسر عزت رسول کو انچارج اینٹی سموگ سکواڈ گجرات تعینات کیا ہے جنھوں نے موٹروہیکل ترمیمی آرڈیننس کے تحت زیادہ دھواں چھوڑ کر سموگ کا باعث بننے والے گاڑیوں کے خلاف بالاتفریق کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت سموگ کا باعث بننے والی موٹر سائیکل کو 2 ہزار ، کار جیپ کو 5 ہزار اور بس ٹرک ٹرالر وغیرہ کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے۔ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے یہاں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عزت رسول کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس گجرات نے گزشتہ 9 روز میں9 سو سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے۔ دھواں چھوڑنے پر29 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل، ماحول دشمن06 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، دھواں چھوڑنے والی 10 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج اور 40 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر مختلف تھانوں میں بند کیا گیا، 50 سے زائد ریت اور مٹی سے لوڈڈ ان کورڈ گاڑیوں کو آلودگی کا باعث بننے پر بھاری جرمانے کئے گئے۔ سکول کالج و یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر بھی نئے جرمانوں کا اطلاق جاری ہے۔
