(Publish from Houston Texas USA)
(رپورٹ :طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر صدارت ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل سے ڈی پی او ساہیوال کو آگاہ کیا جنہیں ڈی پی اوساہیوال نے خود سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیےڈی پی اوساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف ازالہ پولیس کا بنیادی فریضہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈی پی اوساہیوال نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مقدمات پر میرٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی بھی شکایت کے ازالے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں نے ڈی پی او ساہیوال کے عوام دوست رویے اور مسائل کے فوری حل کے اقدامات کو خوب سراہا۔
