(Publish from Houston Texas USA)
(رپورٹ :طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)
خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے سلسلے میں ویمن پروٹیکشن آفیسر سمیرا شاہین نے پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ساہیوال سمیرا نسیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وومن پروٹیکشن سنٹر ساہیوال کی خدمات، صنفی بنیادوں پر تشدد، ویمن پروٹیکشن سنٹر میں فراہم کی جانے والی خدمات، پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اینٹی وائلنس ایکٹ 2016 (ترمیم شدہ 2021) اور 1737 ہیلپ لائن کے مؤثر کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے سلسلہ میں آگاہی سیشن اور واک بھی کی گئی جس میں اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ پمفلٹ کی تقسیم کا مقصد خواتین کے حقوق، دستیاب قانونی تحفظات اور مرکز کی طرف سے فراہم کردہ معاون طریقہ کار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ویمن پروٹیکشن سنٹر ساہیوال کی ٹیم نے کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ مصروف عمل، انہیں تشدد کی اطلاع دینے کی اہمیت سے آگاہ کیا، اور خواتین کے لیے محفوظ ماحول کو فروغ دینے کے لیے اپنے ارد گرد کے اندر معلومات کا اشتراک کرنے کی ترغیب دی۔پرنسپل سمیرا نسیم نے وویمن پروٹیکشن آفیسر سمیرا شاہین کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
