0

فیصل آباد: ساندل بار پولیس کی بڑی کارروائی، تین بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ساندل بار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ ایس ایچ او تھانہ ساندل بار سب انسپکٹر وقاص ہندل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین بدنام زمانہ ملزمان نعیم، نادرا اور شاہد عرف شاہدو کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تین کلو نو سو بیس گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔
تھانہ ساندل بار پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بیک ٹریک سورسز کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں