0

نو منتخب ممبر پنجاب بار کونسل مہر قطب الدین طارق کی وکلاء میں مقبولیت عروج پر پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں ساہیوال سیٹ پر شاندار کامیابی پر ان کے اعزاز میں سنہری ریسٹورنٹ ساہیوال میںپرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.

(Publish from Houston Texas USA)

رپورٹ:(طیّب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

تفصیلات کے مطابق * شیخ طارق سجاد ایڈوکیٹ سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ بار ساہیوال بیوروچیف ڈیلی فرنٹ لائن صاحبزادہ اورنگزیب حسن ایڈوکیٹ، محمد سلیم خان ایڈوکیٹ، رانا عمران شبیر ایڈوکیٹ سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بارساہیوال* نے اپنے گروپ لیڈر مہر قطب الدین طارق ایڈوکیٹ کے ساہیوال سیٹ سے ممبر پنجاب بار کونسل بننے پر اور راؤ اشرف ایڈوکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل اوکاڑہ سیٹ بننے پر ان کے اعزاز میں ڈنرکا اہتمام سنہری ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں نو منتخب ممبر پنجاب بار کونسل مہر قطب الدین طارق ایڈوکیٹ اور راؤاشرف ایڈوکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل اوکاڑہ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال چوہدری معتصم سلطان ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال میاں رحمان حامد ایڈوکیٹ، چوہدری علی شکور سابق چیئرمین پی ایچ اے، سابق چیئرمین پریس کلب عزیز الحق گورایا ،سابق صدر پریس کلب رانا جاوید نثار سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخ فیصل اکرام، سیکرٹری پریس کلب ساہیوال نوید غنی ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر سکول رانا سہیل نثار ، ملک سجاد اعوان ایڈوکیٹ ایڈمنسٹریٹر محمدن لا کالج ساہیوال ، ظفر اشرف سابق ناظم و سیکٹری جمخانہ کلب ساہیوال، علی الماس خان ایریا ہیڈ ہائر ساہیوال زون، راؤ ندیم اقبال سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ساہیوال،سینیئر ایڈوکیٹ راؤ اکرم ، ممبر سپریم کونسل ساہیوال پریس کلب راحیل آزاد، عمران حمید ایڈوکیٹ ممبر پریس کلب، لینڈ لارڈ علی عابد کاٹھیا ایڈوکیٹ، محمد عباس ایڈوکیٹ، علی مرتضی پرنسپل کپس ساہیوال، نثار ابوذر چوہان ایڈوکیٹ، محمد رضا خان ایڈوکیٹ سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال،اور سینیئر جرنلسٹ طیب حبیب خان نے شرکت کی اس موقع پر شیخ طارق سجاد ایڈوکیٹ نے اپنے تمام آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نو منتخب ممبر پنجاب بار کونسل مہر قطب الدین طارق ایڈوکیٹ کے 42 سالہ کیریئر کے دوران ان کی ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ممبر پنجاب بار کونسل اوکاڑہ سیٹ راؤ اشرف کا بھی تفصیل سے ان کی اوکاڑہ بار کے لئے خدمات کا تفصیل سے کروایا اور آخر میں اورنگزیب حسن ایڈوکیٹ نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں