(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
فیصل آباد: سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے دوران پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 24 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان، راشد، آصف، فرحان، امتیاز، امانت، ریحان سمیت دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 14 کلو 840 گرام چرس، 6 کلو 520 گرام ہیروئن اور 193 لیٹر شراب برآمد کی گئی، جسے قبضے میں لے کر فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے بیک ٹریک سورسز اور سپلائی چین کے بارے میں تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ منشیات کے بڑے نیٹ ورک تک پہنچا جا سکے۔
سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تفتیش شفاف اور مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں، Suppilers اور سہولت کاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور شہریوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف یہ مسلسل آپریشن شہر میں امن و امان کے قیام اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کی حکومتی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔
