0

ڈی سی فیصل آباد کی زیر صدارت اجلاس: ترقیاتی سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت، مسنگ مین ہول کورز پر سخت ایکشن کا اعلان

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت واسا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی پی کے تحت جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو طے شدہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ ہر سکیم کی سائٹ پر حفاظتی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کنسلٹنٹس کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہر میں کسی بھی مقام پر مین ہول کور مسنگ نہیں ہونا چاہیے، جہاں بھی کور غائب ہوں انہیں فوری طور پر لگایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسنگ مین ہول کور کے باعث اگر کوئی حادثہ پیش آیا تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں ڈی ایم ڈی انجینئرنگ ثاقب رضا، ڈی ایم ڈی (او اینڈ ایم) عثمان لطیف، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں