0

کھیلوں کے صوبائی مقابلوں میں ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کی شاندار کارکردگی — ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین انجینئر عمران خان مانگٹ کی زیر نگرانی منڈی بہاؤالدین کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے لاہور میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے صوبائی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا، جہاں پنجاب بھر سے 61 ٹیموں نے شرکت کی،اس اہم مقابلے میں ٹیم کی نمائندگی ریسکیو آفیسر شوکت علی رانجھا نے بطور آفیسر کی، جنہوں نے بڑی ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کیا اور شاندار کارکردگی پیش کی۔ منڈی بہاؤالدین کی ٹیم نے اپنی بہترین پرفارمنس پر صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق, ضیاء اللہ شاہ اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر صاحب سے تعریفی سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں