0

ضلع منڈی بہاؤالدین میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری — ڈی پی او عبدالرحیم شیرازی

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤ الدین سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصدسائلین کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے،شہری بلا خوف و خطر اپنے مسائل پیش کریں تا کہ ان کو موقع پر ہی حل کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر سے ڈی پی او آفس میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ایس او ٹو ڈی پی او جاوید گجر،پی آر او ریاست علی آنند،راجہ حمزہ ایوب سمیت سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی،ڈی پی او عبدالرحیم شیرازی نے بیوروچیف راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے، انصاف کی فوری فراہمی اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لئے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا تسلسل سے انعقاد کیا جا رہا ہے،جہاں لوگوں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جا تا ہے اور ان کی داد رسی کوہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے،ڈی پی اونے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے لوگوں کے مسائل اور شکایات کو حل کرنے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ افسران بلا تفریق سائلین کے مسائل کو حل کریں، شکایت کے دور نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں مسائل کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈ ی پی اووسیم ریاض خان نے کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں